Showing posts with label Observations. Show all posts
Showing posts with label Observations. Show all posts

14/11/2016

قسمت کی ستم ظریفی

ایک ہوتا ھے ہنر مند لکڑہارہ اور ایک ہوتا ہے نالائق شہزادہ...  لکڑہارہ تمام ہنرمندی کے باوجود بھی لکڑہارہ ہی رہتا ھے اور شہزادہ تمام نالائقی کے باوجود بھی شہزادہ ہی رہتا ھے. اِسے کہتے ہیں قسمت کی ستم ظریفی.

10/11/2016

زندگی کی نعمتیں

زندگی کی نعمتیں کسی کے نصیب میں حلال کی ہوتی ہیں، کسی کے نصیب میں حرام کی. کسی کے نصیب میں حلال اور حرام کی. اور کسی کے نصیب میں نہ حلال کی نہ حرام کی.

08/11/2016

پردیس میں دیسی

مھجے ایسے دیسی لوگوں کو دیکھ کے بڑا لطف محسوس ہوتا ہے جو پردیس میں رہ کے دیس کی یاد میں پردیس میں عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں اور پردیس کی سہولتوں اور نعمتوں کی نہ شکری کرتے ہیں!

کوئی ان سے پوچھے کہ دیس اتنا اچھا تھا تو پردیس کیوں آئے؟

اور پردیس اچھا نہیں لگتا تو واپس کیوں نہیں جاتے؟