زندگی میں کئی چیزیں کتے کی دم کی طرح ہوتی ہیں - خواہ کچھ کر لیں وہ کبھی سیدھی نہیں ہوتیں یا یوں کہہ لیں کہ کبھی تبدیل نہیں ہوتیں جیسے کہ لوگوں کی عادتیں، مزاج، رویہ، ماحول، موسم وغیرہ وغیرہ اور مزید وغیرہ وغیرہ کیوں کہ ان چیزوں کی کوئی حد نہیں...
جس طرح دنیا میں کسی کو کتے کی دم سیدھی کرنے کی فکر نہیں ہوتی بالکل اسی طرح ان چیزوں کو بھی سیدھا کرنے کی فکر نہیں کرنا چاہئیے بلکہ صورتحال کے مطابق معاملہ کرنا چاہئیے.
کبھی نظرانداز کردیں تو کبھی دامن بچا کے نکل جائیں اور کبھی سمجھوتہ کرلیں اور جب کبھی ممکن ہو تو اس دم پہ لوہے کا پائپ چڑھا دیں تاکہ وقتی طور پہ کام چلایا جا سکے،
ہاں مگر کبھی بھی ان کے لئے اپنا خون نہ جلائیں ... کیونکہ اسطرح کرنے سے نقصان اپنا ہی ہوگا کتے کی دم کا کچھ نہیں بگڑے گا.
1 comment:
This is a test comment by Chai Pani Etc
Post a Comment